ساہیوال،سینٹرل جیل میں منشیات کے سمگلر کی پراسرار ہلاکت ،سیشن جج نے عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا

اتوار 11 اکتوبر 2015 18:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) سینٹرل جیل ساہیوال میں ایک حوالاتی منشیات کے سمگلر محمد اصغر کی پراسرار ہلاکت ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے جو ڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بصیرپور پولیس نے 8اگست 2015کو منشیات سمگل کر تے ہوئے محمد اصغر کو منشیات کی بھاری مقدار سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر نے کے بعد جو ڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل ساہیوال بھیج دیا تھا محمد اصغر کے خلاف منشیات کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور کی عدالت میں زیر سماعت تھا کہ محمد اصغرگز شتہ رات اپنے وارڈ میں پراسرار طور پر بے ہوش پایا گیا جسے فوری طور پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں آج وہ دم توڑ گیا تا ہم محمد اصغر45سالہ کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی متوفی کی لاش کا پو سٹ مارٹم میڈیکل بورڈ کرے گا تا ہم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال چو ہدری محمد اعظم نے عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور انکوائری آفیسر جو دیشل مجسٹریٹ نا صر عظیم کو مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں