ساہیوال ،سابق ناظم کی عزیز ہ معمر خاتون زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گئی ‘خود کشی کی کوشش یا لڑائی بارے پتہ نہ چل سکا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 18:47

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) سابق ناظم کی عزیز ہ بوڑھی خاتون زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گئی ‘خود کشی کی کوشش یا لڑائی بارے پتہ نہ چل سکا ‘ کارروائی کرانے میں انکار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طارق بن زیاد کالونی کے سابق یونین ناظم نوریز الحق کی ایک عزیزہ 72سالہ خاتون سلامت بی بی کو شدید زخمی حالت میں لایاگیا جس کی گردن پر گہرے زخم کے نشان تھے جسے ہسپتال انتظامیہ نے سرجیکل وارڈ میں داخل کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اطلاع ملنے پر پہنچی تو اس کے ورثاء نے کارروائی کرانے سے گریز کیا ہے۔ مبینہ طورپر بتایاگیا ہے کہ خاتون کاذہنی تو ازن درست نہیں جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ خاتون کو تیزدھار آلہ سے قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں