ساہیوال ،وکیل کامنشی اپنے دوست کی جگہ ڈرائیو نگ ٹیسٹ دیتے ہو ئے رنگے ہاتھوں گرفتار‘مقدمہ درج

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 18:47

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) وکیل کامنشی اپنے دوست کی جگہ ڈرائیو نگ ٹیسٹ دیتے ہو ئے رنگے ہاتھوں گرفتار‘مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس لائن ساہیوال میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے امیدواروں کو امتحان کے لئے بلوایاگیا جب قائمقام انچارج ڈرائیونگ لائسنس برانچ ساہیوال ڈی ایس پی ٹریفک غلام عباس نے ڈرائیو نگ ٹیسٹ کے لئے امتحان شروع کیا تو 100/WM کے رہائشی احمد سعید کی جگہ گاڑی میں اس کا دوست شاہد گاڑی میں بیٹھ گیا جسے مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی گئی تو وہ احمد سعید کا دوست اور ایک وکیل کا منشی نکلا جسے گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں