بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے انٹر میڈیٹ سال او ل کے نتائج کا اعلان کر دیا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 18:47

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے انٹر میڈیٹ سال او ل کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔نتائج کے مطابق 28237 طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 15082 طلباء و طالبات کامیاب قرار پائے اور اس طرح کامیابی کا تناسب 53.41 فیصد رہا ۔

(جاری ہے)

نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری نے بتایا کہ امتحان میں 23617 طلباء و طالبات نے ریگولر امیدوار کے طور پر شرکت کی جن میں 13118 کامیاب ہوئے اور اس طرح ریگولر امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 55.54 فیصد رہا جبکہ 4620 طلباء و طالبات نے پرائیویٹ امیدوار کے طور پر امتحان میں شرکت کی جن میں سے 1964 پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 42.51 فیصد رہا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انٹر میڈیٹ سال اول کے ضمنی امتحانات 27 اکتوبر سے شروع ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں