مسلم لیگی رہنماملک رمضان کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب بڑے سیاسی اجتماع کی صورت اختیار کر گئی

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 18:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگی رہنما و ممتاز صنعتکار ملک محمد رمضان کی صاحبزادی اور ممبر صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک کی ہمشیرہ کی شادی کی تقریب ایک بڑے سیاسی اجتماع کی صورت اختیار کر گئی ۔شرکاء قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے امکانات پر گفتگو کرتے رہے تقریب میں صوبائی وزراء ملک ندیم کامران ‘ڈاکٹر فرخ جاوید ‘ممبران اسمبلی پیر عمران احمد شاہ‘چوہدری محمد اشرف ‘چوہدری منیر ازہر اور محمد ارشد خان لودھی‘پولیس افسران غلام محمد ڈوگر اورمحمد باقر رضا‘سابق تحصیل ناظم چوہدری محمد طفیل جٹ ‘سابق صدر بار چوہدری طاہر شبیر‘سابق یونین ناظمین چوہدری ظفر اشرف ‘ساجد نعیم ہیپی اور اسد علی خان بلوچ ‘پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق وفاقی وزیر چوہدری نوریز شکور‘ سابق ممبر اسمبلی رانا آفتاب احمد اور ساہیوال چیمبر کے سابق صدور چوہدری ارشد حسین اور حاجی سہیل انجم انصاری کے علاوہ سیاسی عمائدین اور معزز شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکاء کی زیادہ تر گفتگو کا محور لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے نتائج اور اس کے مضمرات اور بلدیاتی انتخابات میں مقامی دھڑے بندیوں پر رہا جبکہ ایک یونین کونسل کے سیاسی عمائدین آپس میں گلے شکوے دور کرنے میں مصروف رہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں