ساہیوال، دوکان میں آگ لگ گئی ،4لاکھ روپے کا سامان جل گیا ،کالعدم تنظیم کے عہدیدارا کا باپ گرفتار

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 16:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) نواحی چک 168/9.Lمیں ایک دکاندا رانا عبد الرزاق کی دوکان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی 4لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر پولیس نے کالعدم تنظیم کے عہدیدار مولانا محمد امجد کے باپ چو ہدری محمد اشرف کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو رانا عبد الرزاق دوکاندار کی دوکان کی چھت پھاڑ کر پٹرول چھڑک کر نامعلوم ملزموں نے آگ لگا دی جس سے دوکان میں موجود تمام اثاثہ جل گیا جس پر ریسکیو 1122کی جب ٹیمیں پہنچیں تو ہر چیز جل چکی تھی پولیس غازی آباد نے رانا عبد الرزاق کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے کالعدم تنظیم کے عہدیدار کے باپ کو گرفتار کر لیا کیونکہ دوکاندار عبد الرزاق نے مولانا محمد امجد پر اس کی دوکان کو آگ لگانے کا الزام لگایا ہے تاہم پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں