عامرحسن کے پاس خدمت کا جذبہ اورتجربہ ہے ،جس کودولت اورطاقت کازعم ہووہ عوام کی عزت اور خدمت نہیں کرسکتا،این اے122کے غیوراورباشعورووٹرز حکمرانوں کی چمک سے متاثر نہیں ہوں گے

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی کا کارنرمیٹنگز سے خطاب

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ این اے122سے پیپلزپارٹی کے نامزدامیدوار بیرسٹرعامرحسن کے پاس عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ اورتجربہ ہے۔جس کودولت اورطاقت کازعم ہووہ عوام کی عزت اور خدمت نہیں کرسکتا ۔تبدیلی نوٹوں سے نہیں بلکہ ووٹوں سے آئے گی ۔الیکشن کمشن کواین اے122میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑتی دکھائی کیوں نہیں دے رہیں۔

این اے122میں ہمارے امیدوار بیرسٹرعامرحسن کے مدمقابل دونوں امیدوار پانی کی طرح پیسہ بہارہے ہیں۔این اے122کے غیوراورباشعورووٹرز حکمرانوں کی چمک سے متاثر نہیں ہوں گے۔وہ جمعہ کواین اے122میں پیپلزپارٹی کے نامزدامیدواربیرسٹر عامرحسن کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف مقامات پرکارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے''اشتہاری منصوبوں''کاحقیقت میں کوئی وجود نہیں ہے۔

حکمرانوں سے اربوں روپوں کے اشتہارات کاحساب لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جواربوں روپے اشتہارات کی مدمیں صرف کئے ان سے پنجاب کے کونے کونے میں تعلیمی اورطبی اداروں کوجال بچھایاجاسکتاتھا۔ لاہور سمیت پنجاب کے عوام کوپینے کاصاف پانی میسر نہیں جبکہ حکمران سرکاری پیسہ ذاتی پبلسٹی پرصرف کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این اے122میں بیرسٹرعامرحسن کامقابلہ سردارایازصادق اورعبدالعلیم خان نہیں بلکہ میاں نوازشریف اورعمران خان کے ساتھ ہے۔وفاقی وصوبائی وزراء دھڑلے سے اپنے امیدوارکیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں،الیکشن کمشن کی بے بسی ایک سوالیہ نشان ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں