ساہیوال،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق، 8شدید زخمی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:33

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) ساہیوال کے نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 4افراد جاں بحق 8شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک نیورو سر جری وارڈ میں دا خل نا معلوم بے ہوش نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ۔پہلا حادثہ نور شاہ کچا روڈ پر چک 71/4.Rکے قریب ہوا یہاں ایک مو ٹر سائیکل سوار دو افراد رات کو گہرے کھڈ میں گر نے سے بو ڑھی عورت 60سالہ حاجراں جاں بحق اور اس کا داماد شفیق خان شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ جی ٹی روڈ پر کوٹلہ ادیب شہید کے قریب ہوا یہاں ایک سر کاری افسر کی کار نمبر 5251/MNنے دو سڑک عبور کر نے والے مزدوروں کو روند ڈالا جن میں سے محمد نواز مو قع پر جاں بحق اور اظہر اقبال زخمی ہو گیا کار درائیور وارث کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور کار بھی قبضہ میں لے لی جبکہ 4مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر میں گز شتہ رات شدید زخمی ہونے والے 6افراد میں سے 2افراد شکر دین اور باؤ وحید جاں ہو گئے جبکہ 82/6.Rکے 30سالہ بے ہوش نوجوان کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی اور نیورو سر جری وارڈ میں اس کی حالت نازک ہے پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے تمام زخمیوں کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں