عوام کا خون چوس کر اپنے چہرے سرخ کرنے والے ظالم حکمران بھول گئے ہیں کہ اقتدار عوام کی امانت ہوتا ہے‘انگریز کے دور سے اپنا خون پسینہ ایک کر کے زمینیں آباد کرنے والوں کو آج تک مالکانہ حقوق نہیں مل سکے‘ بھارت سے آلو ‘پیاز اور ٹماٹر کی تجارت کرنے والے حکمران اپنے کسانوں کو کھیتی باڑی کی بنیادی سہولتیں دینے کو تیار نہیں‘ کسان ظالمانہ استحصالی نظام کیخلاف متحد ہو چکے ہیں‘وزیر اعظم کا کسان پیکج جھوٹ کا پلندہ ہے مسترد کرتے ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا ساہیوال میں کسان لانگ مارچ ریلی سے خطاب
جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:06
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کا خون چوس کر اپنے چہرے سرخ کرنے والے ظالم حکمران بھول گئے ہیں کہ اقتدار عوام کی امانت ہوتا ہے‘انگریز کے دور سے اپنا خون پسینہ ایک کر کے زمینیں آباد کرنے والوں کو آج تک مالکانہ حقوق نہیں مل سکے‘ بھارت سے آلو ‘پیاز اور ٹماٹر کی تجارت کرنے والے حکمران اپنے کسانوں کو کھیتی باڑی کی بنیادی سہولتیں دینے کو تیار نہیں‘ کسان ظالمانہ استحصالی نظام کیخلاف متحد ہو چکے ہیں‘وزیر اعظم کا کسان پیکج جھوٹ کا پلندہ ہے مسترد کرتے ہیں۔
وہ جمعرات کو یہاں کسان لانگ مارچ ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تو اقتدار کے ایوان کو بہا کر لے جائیں گے ۔(جاری ہے)
لاکھوں کسان اور مزدور اس ظالمانہ استحصالی نظام کے خلاف متحد ہو چکے ہیں ۔ اس سے پہلے کہ وہ حکمرانوں کے محلات اور کارخانوں کا گھیراؤ کریں ان کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے انہیں بھی باعزت زندگی گزارنے کی سہولتیں مہیا کی جائیں۔
انہوں نے کہاکہ انگریز کے دور سے اپنا خون پسینہ ایک کر کے زمینیں آباد کرنے والوں کو آج تک مالکانہ حقوق نہیں مل سکے۔ بھارت سے آلو ‘پیاز اور ٹماٹر کی تجارت کرنے والے حکمران اپنے کسانوں کو کھیتی باڑی کی بنیادی سہولتیں دینے کو تیار نہیں ۔ کھاد ‘بیج ‘ زرعی ادویات اور بجلی ‘ ڈیزل پر اٹھنے والے اخراجات فصل کی قیمت سے بھی زیادہ ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم کا کسان پیکج جھوٹ کا پلندہ ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس نظام کو نہیں مانتے جہاں عوام کو بنیادی سہولتیں میسر نہ ہوں۔ کسان زکوۃ و عشر دینے کو تیار ہے لیکن سود کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی پاکستان میں کسان خوشحال ہو گاتو ملک خوشحال ہو گا۔ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ضلعی بہبود اور بحالی یونٹ برائے خصوصی افرادکا اجلاس
ڈاکو خاتون، گن مین، سیلز مین، دوکانداروں سے 43لاکھ49ہزار نقدی، دس موبائل لے اڑے
ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ضمانتیں ..
جی ٹی روڈ پل ناکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور جاں بحق ، ڈرائیور، بیوپاری سے ایک لاکھ30ہزار نقدی، ..
ڈیفالٹر واپڈا اہلکاروں کی ٹھکائی ، موٹرسائیکل کی چابی چھین کرفرار
ساہیوال،ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
ساہیوال،کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ..
کمشنر ساہیوال ڈویژن کا سخت ایکشن،ناقص کارکردگی پر گورنمنٹ کالج ساہیوال سنٹر کا تمام امتحانی عملہ تبدیل ..
ضلع کونسل ساہیوال کے ہیڈ کلرک رانا ساجد لطیف کی گریڈ16میں ترقی
پرائس مجسٹریٹس روٹی اور نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں، کمشنر
ضلع کونسل ساہیوال کے ہیڈ کلرک رانا ساجد لطیف کی گریڈ16میں ترقی
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل