بھارت کے ساتھ تجارت کے ذریعے سالانہ اربوں ڈالرزکا فائدہ پہنچانے کے ذمہ داروں کو جیل میں ہونا چاہئے ،22کروڑ کا منصوبہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے 29ارب تک پہنچ جاتا ہے ، کوئی پوچھنے والا نہیں،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر قومی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرے گی ، عوام کی قوت سے ان لٹیروں اور ڈاکوؤں کے گریبان پکڑ لوٹی دولت نکلوائیں گے ،ملک کے بجٹ میں پہلا حصہ دفاع اور دوسرا کسان کی فلاح کا رکھا جائے ،کسان پیکیج کے نام پر غریب کسانوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا ، حکومت اگر کسانوں کا کوئی بھلا چاہتی ہے تو انہیں ان کی محنت کا پورا معاوضہ دیا جائے ، لاڑکانہ کے شہزادوں ،لاہور کے صنعتکاروں پشاور کے خوانین اور بلوچستان کے سرداروں نے عام آدمی کیلئے کچھ نہیں
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکسان راج تحریک کے زیر اہتمام چیچہ وطنی،ساہیوال اور اوکاڑہ میں جلسوں سے خطاب
جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:55
ساہیوال/چیچہ وطنی/ اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کے بجٹ میں پہلا حصہ دفاع اور دوسرا کسان کی فلاح کا رکھا جائے ، دفاع کے بعد سب سے زیادہ خرچ زراعت پر ہونا چاہئے،کسان پیکیج کے نام پر غریب کسانوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا ،کسان پیکیج کے ذریعے ان جاگیرداروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی جو پہلے ہی کسانوں کا خون چوس رہے ہیں ۔
محنت کاشتکار کرتا ہے اور پھل جاگیر دار اور سرمایہ دار کھاتے ہیں ۔ حکومت اگر کسانوں کا کوئی بھلا چاہتی ہے تو انہیں ان کی محنت کا پورا معاوضہ دیا جائے ۔چاول ،گنا ،مکئی ،کپاس اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے ۔بھارت سے آلو پیاز اور ٹماٹر کی تجارت بند کی جائے اور اپنے کسانوں کو کاشتکاری کیلئے مراعات دی جائیں ۔(جاری ہے)
لاڑکانہ کے شہزادوں ،لاہور کے صنعتکاروں پشاور کے خوانین اور بلوچستان کے سرداروں نے عام آدمی کیلئے کچھ نہیں کیا ۔
ظالم سرمایہ دار اور جاگیردار 70سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں ۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر قومی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرے گی اور ہم عوام کی قوت سے ان لٹیروں اور ڈاکوؤں کے گریبان پکڑ لوٹی دولت نکلوائیں گے ۔بھارت کے ساتھ تجارت کے ذریعے اسے سالانہ اربوں ڈالزکا فائدہ پہنچانے کے ذمہ داروں کو جیل میں ہونا چاہئے ،22کروڑ کا منصوبہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے 29ارب تک پہنچ جاتا ہے مگر یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ وہ جمعرات کو کسان راج تحریک کے زیر اہتمام چیچہ وطنی،ساہیوال اور اوکاڑہ میں بڑے جلسوں سے خطاب کر رہے تھے ۔جلسہ سے امیر جماعت اسلامی اکاڑہ ڈاکٹر لیاقت علی کوثر ،ارسلان خان خاکوانی اوررمضان روہاڑی نے بھی خطاب کیا ۔جلسہ میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو کلین اور گرین پاکستان بنانے کیلئے یہاں سے غربت جہالت اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ کرپشن ،اقربا پروری اور بدامنی کا بھی خاتمہ کرنا پڑے گا ۔جب تک اقتدار کے ایوانوں میں چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں عام آدمی کی زندگی میں کوئی خوشی نہیں آسکتی ۔قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے ’’اسٹیٹس کو ‘‘کو دفن کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑ رہا ہوں ۔میں ایک کسان کا بیٹا ہوں اور میں نے اپنے ہاتھوں سے مزدوری کی ہے اس لئے کسانوں اور مزدوروں کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے سرمایہ دار اور وڈیرے غریبوں کی پریشانیوں سے آگاہ ہیں اور نہ انہیں دور کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ غریب کو اسی طرح سسکتا اور بلکتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غریب بھوک کے ہاتھوں تنگ آکر اپنے بچے اور گردے بیچ رہے ہیں جبکہ ان کے ووٹوں سے ایوان اقتدار میں پہنچنے والے کو اپنے بنک بیلنس اور فیکٹریوں اورمحلوں میں اضافے کرتے چلے جارہے ہیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو ایسی اسلامی و فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے جس میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں ،اگر کسی غریب کا بیٹا تعلیم ،صحت اور روز گار سے محروم ہے تو حکمرانوں کا فرض ہے کہ انکے مسائل حل کرے۔انہوں نے کہا کہ جو حکمران اپنے شہریوں کودووقت کی روڑی نہ دے سکے انہیں حکومت کا کوئی حق نہیں ۔عام آدمی کو اس ظالمانہ نظام کے خلاف بغاوت کا علم بلند کردینا چاہئے جو اس استحصالی نظام پر خاموش رہتا ہے وہ بھی اتنا ہی مجرم ہے جتنے اس نظام کو مسلط کرنے والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس نظام نے پہلے ہمارے بڑوں کو پریشانیوں کا شکار کیااور اب بچوں کی خوشیوں کو لوٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام ان چوروں اور لٹیروں سے نجات چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کے اسلامی و خوشحال ایجنڈے کا ساتھ دیں اورآئندہ ان ڈاکوؤں کے فریب میں نہ آئیں ۔ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پولیس چوکی ہڑپہ اسٹیشن کا تھانیدار 15ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
13سالہ بچی سے گھر میں گھس کر جبراً زیادتی ۔ مقدمہ درج۔ ایک گرفتار
نئی نویلی دولہن سمیت نوسر بازاوور سیز پاکستانی سادہ لوح محنت کش سے 6لاکھ 80ہزار نقدی، زیورات لے اڑے
عوام کو سستی روٹی کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،کمشنر شعیب اقبال
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
ساہیوال، تین منشیات کے سمگلروں کو 43سال قید ،12لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں
ساہیوال، پولیس غلہ منڈی کا کا نسٹیبل شہریوں کو تنگ کرکے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
ساہیوال، زمیندار کی ماں سے کار سوار نو سرباز 2لاکھ30ہزارروپے نقدی اور زیورات لے اڑے
ساہیوال، ڈاکو کمپنی ملازم، کلرک ودیگر سے نقدی ،موٹر سائیکل،موبائل لوٹ کر فرار
شہریوں سے رشوت طلب کرنے پرتھانہ غلہ منڈی،چوکی بائی پاس پر تعینات وائرلیس آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج، ملزم ..
ہڑپہ میوزیم میں ورلڈ ہیریٹیج ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
ضلع ساہیوال کی انتظامیہ اور ارکان اسمبلی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے متحرک
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو