ساہیوال،سر کاری خزانہ کو 23لاکھ کا جھٹکا لگانے والے محکمہ ہائی وے ساہیوال کے کلرک کو 8سال قید اور 5لاکھ جر مانہ کی سزا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 18:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سپیشل جج اینٹی کر پشن ساہیوال چو ہدری ظفر اقبال نعیم نے 23لاکھ روپے کے غبن کیس میں محکمہ ہائی وے ساہیوال کے کلرک عابد حسین کو 8سال قید اور 5لاکھ روپے جر مانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جر مانہ مجرم کو مزید 3ماہ قید بھگتنا ہو گی تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی وے ساہیوال ڈویژن کے کلرک عابد حسین نے 2009میں سر کاری چیک جاری کر تے ہوئے ٹھیکیداروں سے مک مکا کر کے 23لاکھ رو پے کا سر کاری خزانے کو جھٹکا لگا دیا جس پر انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے انکوائری کے بعد عابد حسین کلرک کے خلاف مقدمہ 409ت پ اور 5247پی سی اے درج کر لیا تھا مجرم کو 409ت پ کے تحت 5سال قید اور 5لاکھ جرمانہ اور 5247جرم میں 3سال قید کی سزا سنائی ہے دونوں سزائیں یک مشت شروع ہو نگی ۔

(جاری ہے)

سر کاری خزانہ کا جو 23لاکھ کا ہوا ہے وہ مجرم سے بطور نقصان بطور ریونیو ملزم سے وصول ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں