ضلعی انتظامیہ نے بھارت سے سمگل شدہ گٹکے کے 3ہزار پیکٹس پکڑ لیے

بدھ 7 اکتوبر 2015 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) صوبائی دارلحکومت میں غیرقانونی سمگل شدہ گٹکے کیخلاف جاری آپریشن میں ضلعی انتظامیہ نے بھارت سے سمگل شدہ گٹکے کے 3ہزار پیکٹس پکڑ لیے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے ریلوے روڈ کے علاقے سے گٹکے کے تین ہزار پیکٹس پکڑ لیئے ہیں ۔ پکڑا جانے والا گٹکا بھارت سے غیر قانونی طریقے سے سمگل کیا گیا تھا ۔ یا د رہے کہ حکومت کی طرف سے گٹکے کی خریدو فروخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں