ساہیوال، جی ٹی روڈ پر دوموٹر سائیکلوں کی ٹکر تین افراد ہلاک ایک شدید زخمی

بدھ 7 اکتوبر 2015 21:13

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) جی ٹی روڈ پر چک 12/117ایل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ایک موٹر سائیکل نمبر 857/SLLپر شاہد اور جعفر چیچہ وطنی جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے بلا نمبری ہو نڈا مو ٹر سائیکل پر سوار مقبول اور خوشی محمد کی موٹر سائیکل آٹکرائی جس کے نتیجہ میں شاہد ،جعفر اور مقبول احمد تینوں موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ مقبول احمد کا بیٹا خوشی محمد شدید زخمی ہو گیا جسے بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا جہاں اسکی حالت نازک ہے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے مرنے والے تینوں افراد کا تعلق چک 14-18ایل سے تھا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں