ساہیوال،امام مسجد سے تین ڈا کو ؤں نے ڈیڑھ لاکھ رو پے کی نقدی لوٹ لی

پیر 5 اکتوبر 2015 22:59

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) نواحی چک 4/65آر میں امام مسجد قاری محمد عابد کو تین ڈا کو ؤں نے لوٹ لیا ۔ڈا کو ایک لاکھ 49ہزار رو پے کی نقدی اور ایک یو پی ایس چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق قاری عابد علی مسجد سے ملحقہ اپنی رہائش گاہ پر سوئے تھے کہ آتشی اسلحہ سے مسلح تین ڈا کو گھس آئے اور پستول تان کر جگایا اور گھر سے نقدی اور یو پی ایس وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے اور قاری محمد عابد کو کمرہ میں بند کر کے فرار ہو گئے پولیس نور شاہ نے مقدمہ 397,392ت پ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں