ساہیوال، مختلف ٹریفک حادثات میں طالب علم،بیوپاری اور بوڑھی عورت سمیت 3ہلاک اور 5شدید زخمی

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:36

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) ساہیوال کے نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران ایک طالب علم ایک بیو پاری اور ایک بوڑھی 80 عورت سمیت 3افراد ہلاک اور 5سشدید زخمی ہو گئے پہلا حادثہ ساہویال عارف والہ روڈ پر پل نہر دلو والا پر ہوا یہاں ایک تیز رفتار جیپ SL/7248الٹ جانے سے فسٹ ائیر کا طالب علم شبر حسن جاں بحق اس کا بھائی امیق حسن اور دوست گلریز شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ ساہیوال پاکپتن رعڈ پر چک 99/9.Lکے قریب ہوا یہاں ایک مو ٹر سائیکل نمبر 9137/SLMکو تیز رفتار ٹرک نمبر 2530/SLنے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں محمد جاوید ہلاک اور اس کا کزن عزیز احمد شدید زخمی ہوگیا تیسرا حادثہ جہاز چوک کے قریب ہوا یہاں ایک مو ٹر سائیکل بلانمبری سے گر کر فرید کالونی کی 80سالہ بوڑھی عورت بر کت بی بی جاں بحق اور اس کا پوتا شہباز شدید زخمی ہو گیا پولیس نے ٹرک کے کنڈیکٹر ندیم وک گرفتار کر لیا ہے اور پولیس نے مو قع پر پہنچ کر حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔تمام زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ساہیوال دا خل کرادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں