میونسپل کارپوریشن ساہیوال چئیر مین کے 13امیدواروں کے کا غذات نا مزدگی مسترد

یونین کونسل کے 40امیدواروں کے بھی کا غزات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:29

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے چئیر مین کی 12نشستوں کے 61امیدواروں کے کا غذات نامزدگی میں سے 13امیدواروں کے کا غذات نامزدگی مسترد کر دئے گئے جبکہ 48امیدواروں کے کا غذات نا زمدگی منظور کر لئے گئے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے 72وارڈوں کی نشستوں پر 326امیدواروں میں سے 40امیدواروں کے کا غذات نا مزدگی مسترد کر دئے گئے میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے 22وارڈوں کے 114امیدواروں میں سے 108کے منظور اور6امیدواروں کے کا غذات نامزدگی مسترد کر دئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی کمیر کے 11وارڈوں کے 43امیدواروں کے کا غذات نامزدگی میں سے 39کے منسوخ کر لئے گئے ہیں اور 4امیدواروں کے مسترد کر دئے گئے ۔ `

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں