ساہیوال، بس نے موٹر سائیکل سوار چچا بھتیجا کو کچل کر ہلاک کر دیا ،منی بس الٹنے سے 16مسافر زخمی ،5کی حالت نازک

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 19:43

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) ساہیوال عارف والہ روڈ پر چک 91/9.Lبائی پاس یو ٹرن پر موٹر سائیکل اور مسافر بس کی ٹکر کے نتیجہ میں چچا بھتیجا ظہور احمد اور کبیر حمد ہلاک ہو گئے اور چک 107/9.Lکے قریب منی بس الٹ جانے سے 16مسافر زخمی ہو گئے جن میں 5کی حالت نازک ہے بتایا گیا ہے کہ ظہور احمد اپنے چچا کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبر LEA/7786پر ساہیوال سے واپس اپنے چک 91/9.

(جاری ہے)

Lجا رہے تھے کہ یو ٹرن پر تیز رفتار بس FA?396نے روند ڈالا جس سے چچا مو قع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ظہور احمد نے ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں دم توڑ دیا پولیس ڈیرہ رحیم نے دونوں لاشوں کو ٹھویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے نیز چک 107/9.Lکے قریب تیز رفتار منی بس الٹ جانے سے 16مسافر زخمی ہو گئے جن میں 5مسافروں نسیم بی بی،نسیم حامد،منظوراں ،باقر علی اور مرید ساکنان 154/9.Lاور 107/9.Lشامل ہیں تمام زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں