ساہیوال، ٹرک کنڈیکٹر کا قتل ،ڈکیتی کا ڈراپ سین ،2ملزم گرفتار

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 19:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) ساہیوال نور شاہ روڈ پر اڈہ مقبول پور کے قریب فائرنگ سے ٹرک کنڈیکٹر مزمل کا قتل ڈکیتی کے ڈرامہ کا ڈراپ سین باپ کے قتل کا بدلہ لینیکی خاطر قتل کر نے کا اعتراف دو ملزم سگے بھائی محمد سلیم اور محمد یسین گرفتار واقعات کے مطابق چک 51/G.Dکا مزمل اور اس کا کزن بلال جو کہ ٹرک پر کنڈیکٹری کر تے ہیں رات ڈیوٹی سے فارغ ہو کر مو ٹر سائیکل پر ساہیوال سے اپنے چک 51/G.

(جاری ہے)

Dجارہے تھے کہ اڈہ مقبول پور کے قریب رکشہ میں سوار 4مسلح افراد نے مو ٹر سائیکل کو روک کر مزمل کی کنپٹی پر پستول رکھ کر گولی چلا دی جس سے وہ مو قع پر ہلاک ہو گیا اور ملزم فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا جس پر پولیس نور شاہ کے ایس ایچ او نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش اور رکشہ میں فرار ہونے والے دو ملزموں محمد سلیم اور محمد یسین کوگرفتار کر لیا جبکہ رکشہ ڈرائیور اور طارق ملزم فرار ہوگئے دوران تفتیش ملزموں نے انکشاف کیا کہ مقتول مزمل کے دادا اور دادی نے ملزمان سلیم اور محمد یسین کے باپ خادم حسین کو قتل کر دیا تھا اور وہ اس مقدمہ سے بری ہو گئے تھے اسی رنجش کی بنا ء پرمزمل کو قتل کر کے انہوں نے اپنے باپ کے قتل کا بدلہ لے لیا ہے پولیس نور شاہ نے 4ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں