ساہیوال، مسجد کے گیٹ پر قتل ہونے والے نمازی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر میں زمیندار کو سزائے موت

جمعرات 1 اکتوبر 2015 18:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مسز افشاں اعجاز نے مسجد کے گیٹ پر قتل ہونے والے نمازی عبد الغفار کے قتل کے جرم میں زمیندار شفقت رسول کو موت کی سزا کا حکم سنایا عدالت نے دیگر دو ملزموں امجد اور ساجد کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا استغاثہ کے مطابق 14جون 2011کو چک 79/5.Lمیں جب نمازی عبد الغفار مسجد میں نماز پڑھ کر گھر آنے کے لئے مسجد کے گیٹ سے نکلا تو عبد الغفار کوپمپ ایکشن سے دیگر ملزموں سمیت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا پولیس یوسف والہ نے مقدمہ 302ت پ درج کر کے 3ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا جکہ دو ملزموں امجد اور ساجد کے خلاف جرم ثابت نہ ہو سکا جس پر عدالت نے انہیں بری کر دیا �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں