ساہیوال، والدین کے پیسے دینے سے انکار پر نوجوان نے خود کو گولی مار لی

بدھ 30 ستمبر 2015 17:32

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) نواحی چک 12/14.Lمیں ایک نوجوان محبوب احمد نے والدین سے جھگڑ کر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لے واقعات کے مطابق زمیندار غلام مر تضیٰ کا بیٹا محبوب احمد جو کہ ذہنی مریض بھی تھا آج معمولی بات پر والدین سے جھگڑا ہو گیا اور ضد کی کہ اس کا مطالبہ پورا کیا جائے اور اسے 50ہزار روپے کی رقم دی جائے والدین کے انکار پر محبوب احمد نے اپنے باپ کی لائنسی بندوق سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں