ساہیوال، رشوت لینے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں، محکمہ مال کے پٹواری کیخلاف مقدمات درج، تاحال گرفتار نہ ہوسکے

بدھ 30 ستمبر 2015 17:32

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) اینٹی کر پشن پو لیس ساہیوال نے پولیس کے دو سب انسپکٹروں اور محکمہ مال کے ایک پٹواری کے خلاف دو لاکھ پچیس ہزار رو پے کی رشوت لینے کے الزام میں 3مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس کے سب انسپکٹر محمد حسین نے دو سال قبل چک 56/SPکے ایک زمیندار مسلم وقار چو ہدری کے خلاف قتل کے جھو ٹا مقدمہ میں بے گناہ کر نے کے لئے تھانیدار نے دو لاکھ روپے رشوت لے لی اور بعد میں مد عی پارٹی سے مک مکا کر کے مسلم وقار کو مقدمہ قتل میں چالان کر دیا بعد میں عدالت نے مسلم وقار چو ہدری کو مقدمہ جھوٹا ہو نے پر بے گناہ کر دیا چو کی گیمبر کے پولیس سب انسپکٹر نور صمد وٹو نے ڈکیتی کے مقدمہ میں محمد اکرم کو ملوث کر نے کی دھمکی دے کر 15ہزار روپے رشوت لے لی ۔

چک 122/9.Lکے پٹواری ملک غلام مصطفیٰ نے زمیندار شبیر احمد سے اس کی زمین کی گرداوری کر نے کے لئے 10ہزار روپے رشوت لے لی ڈائریکٹر اینٹی کر پشن ساہیوال ریجن نے تینوں کی شکایات پر انکوائری کے بعد تینوں ملزموں دو پولیس سب انسپکٹروں اور پٹواری کو رشوت وصول کر نے کا مر تکب پایا اور تینوں کے خلاف آج تین مقدمات 161ت پ اور 5-2/47پی سی ااے درج کر لئے ہیں ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں