ساہیوال،ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث 17ملزمان گرفتار

بدھ 30 ستمبر 2015 11:48

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء ) ساہیوال پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 17ملزمان گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

آر پی او ساہیوال غلام محمود ڈوگر کے مطابق ساہیوال کے مختلف علاقوں میں ڈاکوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔کریک ڈاؤن میں 17ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ٹریکٹر، ایک کار، 46موٹر سائیکلیں اور تقریباً 46لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ۔ پریس کانفرنس کے موقع پر مسروقہ سامان مالکان کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں