سیاحت کی صنعت پاکستان کو معاشی سرگرمیوں کا مرکز بناسکتی ہے:صدر لاہور چیمبر آف کامرس

منگل 29 ستمبر 2015 17:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا ہے کہ سیاحت کی صنعت پاکستان کو معاشی سرگرمیوں کا مرکز بناسکتی ہے، یہ بہت بڑی بین الاقوامی صنعت ہے جس کا عالمی معیشت میں حصہ 7.58ٹریلین ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان کے کلر کہار ریزارٹ کے دورہ کے موقع پر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ نقصان دہ قومی اداروں کو ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان سے سبق سیکھنا چاہیے جو صوبہ پنجاب کی معیشت مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس ادارے کی باگ ڈور باصلاحیت لوگوں کے ہاتھوں میں دی۔

اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ نصاب میں ضروری تبدیلیاں کرکے نئی نسل کو پاکستان کی خوبصورتی سے پوری طرح آگاہ کیا جائے تاکہ وہ سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے میں خاطر خواہ کردار ادا کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور نجی شعبے کو مل کر سیاحت کی صنعت کی پوٹیشنل کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں جس سے نہ صرف غیر ملکی سیاح پاکستان آئیں گے بلکہ ملک کی بہترین ساکھ بھی اُجاگر ہوگی۔

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ نے کہا کہ ماضی میں ٹورازم سیکٹر بُری طرح نظر انداز ہوتا رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی پوٹینشل سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھایا جاسکالیکن اب صورتحال مختلف ہے کیونکہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان سیاحت کی صنعت کے فروغ کے لیے انتھک محنت کررہا ہے۔ انہوں نے نجی شعبے کو اہمیت دینے پر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں