ساہیوال، ڈا کو ؤں نے میڈیکل آفیسر کے خاندان کو لوٹ لیا

جمعرات 24 ستمبر 2015 16:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) عارف والا روڈ پر چک 9/108ایل کے قریب تین ڈا کو ؤں نے کار سوار میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محسن کے خاندان کو لوٹ لیا ۔ڈا کو تیس ہزار رو پے کی نقدی ،دو مو بائل ،اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق لاہور کے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر محسن اپنی بیوی ،بھائی اور بچوں کے ہمراہ اپنی کور نمبر LE/4491میں عید کی چھٹیاں منانے کے لئے آبائی گھر چشتیاں جا رہے تھے اور کار کو ڈرائیور ارشاد نواز چلا رہا تھا کہ سڑک پر رکاوٹیں رکھ کر ڈ اکوؤں نے روڈ بلاک کر رکھی تھی جب ڈرائیور نے کار روکی تو ڈا کو ؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور خاندان کے تمام افراد کو لوٹ لیا اور بعد میں فاکئرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے ڈا کو ؤں نے اس سے قبل دیگر اور گاڑیوں کو لاٹا اور سوالاکھ رو پے کی نقدی مسافروں سے چھین لی ڈرائیور ارشاد نواز کی رپورٹ پر پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ 397,392ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ڈ اکوؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں