ساہیوال،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان قیمتی اشیاء اور نقدی لے اڑے

جمعرات 24 ستمبر 2015 16:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان موبائل فون ‘اے ٹی ایم کارڈ ‘نقدی‘ بھینس معہ کٹا اور کار لے اڑے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات 108/9-Lکے قریب ہوئی یہاں ارشاد نواز اپنی کار نمبری 4491/LEپررات کے وقت لاہور سے چشتیاں جارہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور کار سوار سے نقدی‘ موبائل فون اور اے ٹی ایم وغیرہ مالیتی30ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے۔

دوسری واردات 135/9-Lمیں ہو ئی یہاں 5ملزمان یعقوب وغیرہ نے محمد نوا ز کی ڈھاری پر اسے ڈرادھماک کر بھینس معہ کٹا مالیتی1لاکھ روپے چھین لیا اور فرارہو گئے۔چوری کی وارات بیرون لاری اڈا کے قریب ہو ئی یہاں پرویز حسین اپنی کار باہر والا اڈا میں پار کرکے ٹرک سٹینڈ پر گیا جب واپس آیا تو نامعلوم ملزمان نے اس کی کار نمبری418/ABMمالیتی 5لاکھ50ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں