ساہیوال،ڈکیتی کی نیت سے چھپے بیٹھے 3ملزمان گرفتار‘2فرار‘3ریوالور اور کار بین برآمد

جمعرات 24 ستمبر 2015 16:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) ڈکیتی کی نیت سے چھپے بیٹھے 3ملزمان گرفتار‘2فرار‘3ریوالور اور کاربین برآمد۔ تفصیلات کے مطابق مال منڈی کے قریب رات 2بجے کے قریب وسیم وغیرہ 5ملزمان ڈکیتی کی نیت سے چھپے بیٹھے تھے کہ پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے گھیرا ڈال کر 3ملزمان محمد وسیم‘ غلام یاسین اورعمران علی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 2ریوالور 32بور معہ گولیاں اور 1کاربین معہ کارتوس برآمدکرلئے جبکہ دو ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سول لائن نے 5ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں