عید پر اتحا دکا مظاہرہ کرتے ہو ئے تمام مکاتب فکرکے علماء متحدہو کر ملک دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،شیخ اعجاز احمد رضا

جمعرات 24 ستمبر 2015 16:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء)اتحاد بین المسلمین امن کمیٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ اعجاز احمد رضا نے کہاہے کہ عید پر اتحا دکا مظاہرہ کرتے ہو ئے تمام مکاتب فکرکے علماء متحدہو کر ملک دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ افواج پاکستان اور سول اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔ سانحہ پشاور پر پوری قوم غم زدہ ہے ۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں مختلف مکا تب فکر کے علماء کرام سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کا استحکام ‘بقاء اور سلامتی ہمارا ایمان ہے ۔ا نہوں نے قاری منظور احمد طاہر ‘مولانا عبدالباسط ‘مولانا عبدالستار نقشبندی‘ مولانا حسن معصومی‘ پیر سید مہدی شاہ ہمدانی‘ متولی سید رضا عباس ہمدانی ‘قاری بشیر احمد ‘میاں ثناء الله صدیقی اور مختلف مدارس کے مہتمم حضرات سے ملاقات کی۔ انہوں نے عید گاہوں کی صفائی ستھرائی‘ جانوروں کی الائشیں اٹھانے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات پر زوردیا ۔ سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیاگیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں