ساہیوال‘تین نوجوان ٹرالہ کی زد میں آگئے‘ دو جاں بحق ایک شدید زخمی

جمعرات 24 ستمبر 2015 14:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) یوسف والا اڈہ کے قریب عید منانے والے تین نوجوان ٹرالہ کی زد میں آگئے‘ دو جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن لاہور میں مزدوری کرنے والے تین نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر عید منانے کیلئے ساہیوال کے قصبہ کسووال آرہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر اڈہ یوسف والا کے قریب ان کی موٹر سائیل بے قابو ہو کر ٹرالہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں شاہد اور راشد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہوگیا حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ لاشیں مسخ ہوگئیں ایک مزدور ٹائروں میں پھنس گیا جسے بعد میں ٹرالہ کو جیک لگا کر اونچا کیا اور اس کی لاش کو نیچے سے نکالا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ لاشیں کسووال پہنچیں تو علاقہ میں کہرام مچ گیا عید سے ایک روز قبل حادثہ نے تمام علاقہ کے لوگوں کو سوگوار کردیا۔

دونوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں