نامعلوم افراد کا معصوم خواتین کو قتل کرنےکا عمل جاری، پولیس کوئی سراغ نہ لگا سکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 ستمبر 2015 12:20

نامعلوم افراد کا معصوم خواتین کو قتل کرنےکا عمل جاری، پولیس کوئی سراغ نہ لگا سکی

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 ستمبر 2015 ء) : ساہیوال میں نا معلوم افراد کی جانب سے تیز دھار آلے کے وار کر کے خواتین کو قتل کرنے کا عمل اب بھی جاری ہے. راہ چلتی خواتین پر حملے معمول بن چکے ہیں.تاہم پولیس تاحال ملزمان کا کوئی سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے. گذشتہ روز بھی موٹر سائیکل سواروں نے تیز دھار آلے کا استعمال کرتے ہوئے 65 سالہ خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا.

(جاری ہے)

خورشید بی بی رکشے سے اتر کر گھر جا رہی تھیں کہ نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا. عینی شاہدکے مطابقموٹر سائیکل سوار نے پہلے خاتون کو ٹکر مار کر گرایا جس کے بعد خاتون کے سر پر تیز دھار آلے سے وار کیے جس کے باعث خاتون موقع ہی پر جاں بحق ہو گئی. اس واقعہ کے بعد علاقہ میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ ایک ماہ کے دوران یہ اپنی طرز کا 10واں واقعہ ہے. ایک ماہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے تیز دھار آلے کے حملے میں قتل ہونے والی خواتین کی تعداد 10 ہو گئی ہے.

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں