ساہیوال ،خاوند نے بیوی سے جھگڑنے کے بعد بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

بدھ 23 ستمبر 2015 21:01

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء ) خاوند نے بیوی سے جھگڑنے کے بعد بیوی کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔قتل کی واردات موکل کالونی میں گلی نمبر 3میں ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 60سالہ افضل اپنی بیوی 55سالہ کوثر شاہین سے جھگڑتارہتا تھا ۔

(جاری ہے)

آج وہ دونوں گھر پر تھے کہ اس دوران جھگڑ پڑے اور خاوند نے اپنی بیوی کو گولی مار قتل کردیا بعدازاں خود کو بھی فائرمار کر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر دونوں نعشوں کو قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے کہ انہیں کسی اور نے تو قتل نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں