ساہیوال ،ٹی ایم اے کی غفلت سے2موٹرسائیکل سوار سیوریج میں گر کرزخمی

بدھ 23 ستمبر 2015 21:01

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) ٹی ایم اے کی غفلت سے2موٹرسائیکل سوار سیوریج میں گر کرزخمی ‘ایک نوجوان کا موبائل سیوریج میں گرگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائی سٹریٹ سے ملحقہ گلی جوس والی میں سیوریج کی سلیب ٹوٹی ہو ئی ہے اور گزشتہ روز مذکورہ گلی میں بارش کا پانی تقریباً ایک فٹ کھڑا تھا جس کے باعث سیوریج کا پتہ نہ چلنے پر 2الگ الگ موٹرسائیکل سوار نعیم اور یاسر سیوریج میں گرگئے جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئے جبکہ یاسر کا موبائل فون مالیتی تقریباً15ہزار روپے سیوریج میں گرگیا بعدازاں ایک رکشے والا گرنے لگا تھا جسے لوگوں نے بچالیا اور ایک رحمدل شخص نے وہاں کرسی رکھ کر لوگوں کو گرنے سے بچالیا۔

شہریوں نے ٹی ایم اے کی بے حسی پر شدید احتجاج کیا اور ڈی سی او ساہیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں