ساہیوال، گیسٹرو سے 2بچوں سمیت تین افراد جاں بحق، 4کی حالت نازک

بدھ 23 ستمبر 2015 18:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) یہاں نواح میں گیسٹرو سے 2کمسن بچوں سمیت 3افراد ہلاک در جنوں کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں 4بچوں اور ایک عورت کی حالت نازک ہے یہاں نواح میں گسیٹرو کی بیماری وبائی شکل اختیار کر چکی ہے نئی آبادی کے محمد حسین کی 1سالہ بچی اقراء،چک 145/9.Lکے نور احمد کے 10سالہ بچے احمد کو گیسٹرو کے سبب بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئے جبکہ 4روز قبل دا خل ہونے والی ایک عورت پر وین بھی ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔

(جاری ہے)

چو بیس گھنٹوں کے دوران درجنوں مریضوں کو ہسپتال لایا گیا ہے تا ہم مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب واردوں میں چارپائیاں لگا کر مریض بر آمدوں میں ڈالے گئے ہیں ۔شہریوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا درجہ ملنے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے اس لئے دو نئے وارڈ اورکھولے جائیں اور ڈیوٹی پر ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی تعداد کو بڑھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں