ساہیوال ،ٹریفک حادثات میں 4افراد ہلاک، 3زخمی

منگل 22 ستمبر 2015 20:27

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 4افراد ہلاک اور 3شدید زخمی ہو گئے پہلا حادثہ ساہیوال پاکپتن روڈ پر پل سکھ بیاس 111/9.Lکے قریب ہوا جہاں دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر نے 40سالہ نسیم بی بی ہلاک اس کا خاوند نصیر احمد اور دیگر دو موٹر سائیکل سوا ر بھائی بلاک اور اقبال شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ جی ٹی روڈ پر ہڑ پہ بائی پاس کے قریب ہوا یہاں ایک لوڈ ٹرک کی چھت سے گر کر جمرود کا رہائشی کنڈکٹر فیاض احمد 25سالہ ہلاک ہوگیا ۔تیسرا حادثہ چیچہ وطنی بورے والا روڈ پر بائی پاس کے قریب ہوا یہاں ایک موٹر سائیکل نمبر 1421/SLNکو تیز رفتار ٹرک نمبر 6926/LRTنے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں چک 21/11.Lکا بیو پاری عبد الرؤف ہلاک ہو گیا ۔چوتھا حادثہ ریلوے روڈ ساہیوال شہر میں ہوا یہاں ایک تیز رفتار کار نے نا معلوم 12سالہ بچے کو کچل ڈالا جس نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا ۔متوفی کے ورثاء کا ابھی تک سراغ نہیں چل سکا پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں