ساہیوال ‘ دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو مارے گئے ‘ آٹھ ساتھی فرار ہوگئے

پیر 21 ستمبر 2015 14:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) ساہیوال میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو مارے گئے ‘انکے آٹھ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس کے مطابق تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقہ اڈا مائی والی مسجد کی حدود میں چھاپہ مارا گیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ‘جوابی فائرنگ سے اسلم وٹو نامی ڈاکو مارا گیا ‘تین ساتھی فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ رحیم کی حدود میں 144 نائن ایل کے قریب چھ ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور پانچ ساتھی فرار ہوگئے۔ہلاک ہونیوالے ڈاکو قتل و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں