بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں جنرل کونسلروں کی نشستوں پر ساہیوال میں 38امیدواربلا مقابلہ کا میاب ہو گئے

ہفتہ 19 ستمبر 2015 19:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں جنرل کونسلروں کی نشستوں پر ضلع ساہیوال میں 38امیدواربلا مقابلہ کا میاب ہو گئے ہیں جن میں میونسپل کار پوریشن ساہیوال کی یونین کونسل نمبر 12سے وارڈ نمبر 5فرید ٹاؤن میں صرف ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل کرا ئے ہیں اور وہ بلا مقابلہ منتخب ہوں گے کیو نکہ اس کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ضلع ساہیوال میں یونین کونسل نمبر 8 ،59جی ڈی کے وارڈ نمبر 4۔یونین کونسل نمبر 63چک نمبر 9/169ایل کی یونین کونسل نمبر 66چک نمبر 12/54ایل کے وارڈ نمبر 3سے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرا ئے اس لئے تین سیٹ خالی قرار دے دی گئیں ہیں ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں