ساہیوال، بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے دوسرے مرحلہ کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرا نے کا کام مکمل

ہفتہ 19 ستمبر 2015 19:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرا نے کا کام مکمل ہو گیا ۔میونسپل کار پوریشن ساہیوال کی 12یو نین کونسلوں کے چئیر مین کے لئے 60امیدواروں نے کاغزات نامزدگی داخل کرا ئے میونسپل کارپوریشن کے 71جنرل کونسلروں کی نشستوں کے لئے 330امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کرا ئے یونین کونسل نمبر 12فرید ٹاؤن کے حلقہ نمبر 5کے جنرل کونسلر کے ایک امیدوار بلامقابلہ کا میاب ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل ساہیوال کی 88یونین کونسلروں کے لئے 407امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کرا ئے ہیں جبکہ جنرل کونسلوں کی 488نشستوں پر 11743امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرا ئے ہیں ٹوٹل 528نشستوں میں سے چالیس سیٹوں میں تین سیٹوں پر کسی امیدوار نے کاغذات داخل نہیں کرا ئے اس لئے خالی ہیں جبکہ 37امیدوار جنرل کونسلر کے بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ۔میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کی 22نشستوں کے لئے 114امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرا ئے ہیں اور میونسپل کمیٹی کمیر کی گیارہ نشستوں کے لئے 43امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرا ئے ہیں ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں