وزیر اعظم اقتدار کے خطرات کو دور کر نے کیلئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں ،لیاقت بلوچ

مٹھی بھر مراعات یافتہ طبقہ ملکی وسائل پر قابض ہے،سپریم کورٹ نے اردو کے نفاذ کا فیصلہ کر کے اچھا قدم اٹھایا ہے، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی

جمعہ 18 ستمبر 2015 19:57

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اقتدار کواگر خطرات ہیں تو وہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں ۔اس خیالات کا ااظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیا قت بلوچ نے میاں نوار الحق ایڈووکیٹ کی رہا ئشگاہ پر وکلاء کالونی میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان پوری قومی قیادت نے مل کر تیار کیا تھا اس لئے دباؤ میں آئے بغیر اسے جاری رکھا جائے کیونکہ آئین اور آزاد عدلیہ موجود ہے کر پشن ،بد عنوانی بھی دہشت گر دی کو جنم دیتی ہے ۔

کر پشن اور دہشت گر دی کی موجودگی میں ملکی سالمیت خطرات میں گھر جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر مراعات یافتہ طبقہ ملکی وسائل پر قابض ہے ۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے تقاضوں کے مطابق اردو کے نفاذ کا فیصلہ کر کے اچھا قدم اٹھایا ہے جس سے تعلیم،صحت اور قومی وسائل پر مراعات یافتہ طبقہ سے نجات ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام عدالتی اور انتظامی فیصلے اردو زبان میں تحریر کئے جائیں اور مقابلے کے امتحان بھی اردو میں ہی لئے جائیں ۔

حافظ لیاقت بلوچ نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ اگر پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کو اگر حکمران تبو ساز کر نے کی کو شش کریں یا بلدیاتی انتخابات ملتوی کریں تو سپریم کورٹ کو چا ہئے کہ دونوں وزراء اعلیٰ میاں شہبازشریف اور قائم علی شاہ کو نا اہل قرار دے دینا چا ہئے۔حافظ لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی ضلع ساہیوال کے سابق میڈے سیکرٹری اقبال احمد واجد مر حوم کی رہا ئش گاہ پر ان کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان کے دو بیٹوں آصف اقبال اور عارف اقبال سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں