ساہیوال،ضلع کونسل کی نشست کے لئے 42، اور جنرل کونسلر کیلئے 314امیدواروں نے کا غذات نا مزدگی دا خل کرا دیئے

بدھ 16 ستمبر 2015 20:19

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) ضلع کونسل ساہیوال کی 88نشستوں کے انتخابات کے لئے کا غذات نامزدگی دا خل کرا نے کے تیسرے روز 42 امیدواروں نے کا غذات نا مزدگی دا خل کرا ئے ہیں جن میں سابق ایم پی اے پیر ولایت شاہ کھگہ اور ان کے بیٹے علی کھگہ نے ایک ہی سیٹ پر کا غذات نامزدگی دا خل کرا ئے ہیں یا د رہے پیر ولایت شاہ کھگہ کو 2011میں جعلی ڈگری کیس میں ہائی کورٹ نے انہیں نا اہل قرار دے کر ایم پی اے کی نشست خالی قرار دے دی تھی اور اس کے بعد خالی ہونے والی سیٹ PP-220ضلع ساہیوال پر ضمنی انتخاب میں ان کے بیٹے خضر حیات کھگہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی 12نشستوں کے لئے اب تک 8امیدواروں نے کا غذات نامزدگی دا خل کرائے ہیں جبکہ جنرل کونسلر کے لئے ضلع بھر کی نشستوں کے لئے 528جنرل نشستوں کے لئے اب تک 314امیدواروں نے کا غذات نامزدگی دا خل کرائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں