ہری پور میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی،لاش ورثاء کے حوالے

مجرم نے 1985کو راولپنڈی میں ایک شخص کو قتل کیا تھا

بدھ 16 ستمبر 2015 11:54

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) ساہیوال سینٹرل جیل میں سزائے موت کے مجرم عباس کی پھانسی فریقین میں صلح نامہ ہوجانے پر موخر کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ہری پور ڈسٹرک جیل میں قتل کے مجرم شبیر کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے ۔مجرم محمد عباس کو پھانسی فریقین میں صلح نامہ ہوجانے پر موخر کردی گئی ہے۔مجرم نے ضلع وہاڑی کے تھانہ گگو کی حدود میں دو ہزار ایک میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکے محمد اشرف نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں تھانہ گگو میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سیشن جج وہاڑی نیمجرم محمد عباس کو دو ہزار دو میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ دوسری جانب ہری پورسینٹرل جیل میں سزائے موت کے مجرم شبیر کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا ہے۔مجرم نے 1985کو راولپنڈی میں ایک شخص کو قتل کیا تھا، جیل انتطامیہ نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے جبکہ پھانسی سے قبل جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں