ساہیوال، کزن کے قاتل کو کلپھانسی دی جائیگی

منگل 15 ستمبر 2015 17:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) سینٹرل جیل ساہیوال میں 16ستمبر کی صبح ساڑھے چار بجے گگو کے سزائے موت کے قیدی عباس کھرل کو اپنے کزن محمد اشرف کے قتل کے جرم میں پھانسی دی جائے گی ملزم عباس کھرل نے محمود پورہ گگو میں 6مء 2001کو رشتہ کے وٹہ سٹہ کے تنا زعہ پر کزن محمد اشرف کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج بورے والا نے عباس کھرل کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس کے بعد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں اور 17اگست کو صدر پاکستان نے مجرم کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی اور اب سیشن جج وہاڑی نے موت کی سزا پر عمل درآمد کے لئے 16ستمبر کو پھانسی دینے کیلئے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں