قربا نی کی کھا لیں اکھٹا کر نے کے خواہشمند مدارس اور مساجد 19ستمبر تک درخواستیں جمع کر وادیں، ڈی سی او ساہیوال

منگل 15 ستمبر 2015 13:47

چیچہ وطنی۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ کوار ڈنیشن آفیسر ساہیوال آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ عید الضحٰی کے موقع پرقربا نی کی کھا لیں اکھٹا کر نے اور چوراہوں اور سٹرکوں کے کناروں پر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔قربا نی کی کھا لیں اکھٹا کر نے کے خواہشمند مدارس اور مساجد 19ستمبر تک اپنی درخواستیں ڈی سی او آفس میں جمع کر وادیں تاکہ انہیں اجازت نا مہ دیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ ڈی سی اوآفس میں ہو نے والے ایک اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں ڈی پی او باقر رضا کے علاوہ تمام مکا تب فکر کے علما ء نے شرکت کی ۔علما ء کرام نے اجلاس کو یقین دلا یا کہ چوراہوں اور سٹرکوں کے کنارے کیمپ لگانے کی قطعی حما یت نہیں کی جا ئے گی اور تمام مدارس کھا لیں اکھٹی کر نے کے لیے مساجد یا مدارس کے اندر اہتمام کر یں گے ۔ڈی سی او نے کہا کہ انتظا میہ قربا نی کی کھالوں کو غلط ہا تھوں میں جا نے سے روکنے اور لا ؤ ڈ سپیکر کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لئے دفعہ 144بھی نا فذ کر رہی ہے ۔انہوں نے عید الضحٰی کے موقع پر عید گاہوں اور مساجد کی سخت سیکورٹی کی بھی یقین دہا نی کر ائی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں