ساہیوال،بجلی کا جھٹکا لگنے سے دو نوجوان ہلاک

پیر 14 ستمبر 2015 19:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) ساہیوال کے نواح میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے دو نو جوان محمد طارق اور میر حمزہ ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

فرید ٹا ؤن ڈی بلاک کے ایک پرائیویٹ سکول میں کام کرتے ہو ئے ایک الیکٹریشن محمد طارق بجلی کا جھٹکا لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔حیات آباد چیچہ وطنی میں بیگم شہناز جاوید روڈ پر ایک نوجوان میر حمزہ اپنے گھر کی چھت پر کام کر رہا تھا کہ واپڈا کی گزرنے والی مین لائن کوچھو نے سے اسے بجلی کا جھٹکا لگا اور تاروں سے چمٹ کر جل کر راکھ ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں