ساہیوال،رکشہ ڈرائیور کا دس رو پے کرایہ کے تنازعہ پر قتل، پولیس ڈیرہ رحیم نے سات ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،دو گرفتار

پیر 14 ستمبر 2015 19:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) دس رو پے کرایہ کے تنازعہ پر پولیس ڈیرہ رحیم نے رکشہ ڈرائیور محمد پر ویز کے قتل کا مقدمہ سات ملزموں کے خلاف درج کر لیا ہے اور پولیس نے دو ملزم خلیل اور بگا گرفتار جبکہ ایف آئی آر کے نامزد دیگر 5ملزموں محمد اشرف ،شہباز ،لیاقت ،ساجد اور مقصود ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے مقتول چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اتوار کو گیارہ بجے محمد پر ویز اپنے رکشہ پر ساہیوال سے ظفر آباد چوک چک 9/138ایل خلیل احمد وغیرہ مسافروں کو چالیس رو پے فی سواری کے حساب سے کرایہ طے کر کے کر آیا جب چوک میں پہنچے تو ملزموں نے کرایہ 40رو پے کی بجائے 30رو پے دئیے جس پر جھگڑا ہو گیا اور خلیل احمد وغیرہ نے چھریوں اور ٹو کہ کے وار کر کے رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس ڈیرہ رحیم نے مقتول کی ماں نوراں کی رپورٹ پر سات ملزموں کے خلاف مقدمہ 148,302اور 149ت پ درج کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے سینکڑوں دیہاتیوں نے رکشہ ڈرائیور محمد پر ویز کے قتل پر چک 9/138ایل کے چوک میں روڈ بلاک کر کے تین گھنٹے تک ملزموں کی گرفتاری کے لئے احتجاج کیا اور پولیس حکام نے 24گھنٹے کی مہلت ملزموں کی گرفتاری کے لئے مانگی تھی اور آج دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پانچ ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں