واپڈا کی جبری لوڈ شیڈنگ کے سبب لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے تک پہنچ گیا دو ہفتوں سے

جاری جبری لوڈ شیڈنگ بند کی جائے مقامی افسر تبدیل کئے جائیں صارفین کا مطالبہ

پیر 14 ستمبر 2015 11:17

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) واپڈا میپکو ساہیوال سر کل میں واپڈا کی جبرل لوڈ شیڈنگ چھ چھ گھنٹے سے تجاوز کر گئی اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12,12گھنٹے تک پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق گز شتہ دو ہفتوں سے ساہیوال کے پولیس لائن فیڈر ،سول لائن فیڈر اور دوسرے 10فیڈروں پر 6,6گھنٹے کی جبری لوڈ شیڈنگ مر مت اور نئے فیڈر نکالنے کے نام پر جاری ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں واپڈا میپکو ساہیوال کے ایکسین آپریشن اور ایکسین آپریشن ڈویژن 1اور ایکسین آپریشن ڈویژن نمبر 2نے اپنی کار کردگی دکھانے کی خاطر اور بڑھتے ہوئے لائن لاسز کو پورا کر نے کے لئے مر مت کے نام پر 6,6گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے شہریوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جبری لوڈ شیڈنگ کو بند کیا جائے اس سلسلہ میں ایک طرف لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ واپڈا نے بجلی کے صارفین کے بلوں میں 60لاکھ سے زائد یونٹ بلوں میں ڈال دئے ہیں جس سے صارفین کے بجلی کے بلوں میں 10,10گنا تک اضافہ ہوگیا ہے اور بجلی کی سپلائی 24گھنٹوں میں سے 12گھنٹے رہ گئی ہے صارفین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ساہیوال
کے رہا ئشی واپڈا کے ایکسین اور ایس ڈی او عہدہ کے افسروں کو اگر ساہیوال سے تبدیل نہ کیا گیا تو صارفین پر بجلی کے بلوں کا بوجھ مزید بڑھتا رہے گا اور شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگا اس لئے حکومت چیکنگ ٹیمیں بھیج کر ان افسروں کی نا اہلی اور عوام پر ڈالے گئے بجلی کے زائد بلوں کے بوجھ کو ختم کر کے انہیں انصاف دیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ حکومت کے 5گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے دعوے ایک ڈھونگ بن کر رہ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں