سیلز مین ،بیو پاری اور ٹھیکیدار سے ڈاکوؤں نے ایک لاکھ تیرہ ہزار کی نقدی اور

تین موبائل لوٹ لئے ایک ڈاکو گرفتار

پیر 14 ستمبر 2015 11:17

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) یہاں نواح میں ڈاکوؤں نے سیلز مین ،بیوپاری اور ٹھیکیدار سے ایک لاکھ تیرہ ہزار روپے کی نقدی اور تین موبائل لوٹ لئے ایک ڈاکو گرفتار ۔چک 61/9.Lکے قریب مشروبات کی کمپنی کا سیلز مین اسد ظفر اپنی گاڑی میں جب واپس ہڑ پہ جا رہا تھا کہ راستہ میں تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر اس کی گاڑی رکوالی نقدی چالیس ہزار روپے اور موبائل چھین لیا ۔

(جاری ہے)

چک 94/6.Rکے قریب ایک بیوپاری محمد فرحان اپنی موٹر سائیکل نمبر 7817/SLLپر ساہیوال آرہا تھا تو موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر 32ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔چک 47/5.Lکے قریب 6ڈاکوؤں نے ایک ٹھیکیدار شہزاد خاں سے 41ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا اور فرار ہوگئے جس کے بعد پولیس یوسفوالہ نے ایک ڈاکو جاوید نامی کو اس ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا جس نے اس ڈکیتی کا اعتراف بھی کر لیا۔پولیس یوسف والہ اور پولیس غازی آباد نے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں