گیسٹرو سے دو کمسن بچیاں ہلاک درجنوں ہسپتال دا خل 8کی حالت نازک ہسپتال میں سہولتوں کا فقدان

پیر 14 ستمبر 2015 11:16

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) یہاں نواح میں گیسٹرو سے دو کمسن بچیاں ہلاک در جنوں افراد کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا جن میں 8کی حالت نازک ہے ساہیوال اور گر دو نواح میں گیسٹرو کی مر ض دن بدن زور پکڑ رہی ہے جس کی وجہ سے چک 90/6.Rمیں محمد طارق کی 10ماہ کی بیٹی جویریہ اور چک 90/9.Lکے محمد اشرف کی دو سالہ بیٹی آمنہ گیسٹرو کے حملہ سے بے ہو ش ہوگئی دونوں کو فوری طور پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئیں جبکہ گیسٹرو کے مرض کے سبب درجنوں افراد کو 36گھنٹے کے دوران ہسپتال لایا گیا ہے جن میں 8افراد کی حالت نازک ہے اور زیادہ تر بچے ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے میڈیکل وارڈوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وارڈوں کے بر آمدوں میں چارپائیاں لگا کر مریضوں کو ڈالاجارہا ہے اور ان کی دیکھ بھال کے لئے ایک ڈاکٹر اور ایک نرس کام کر تی ہے اور جس کی وجہ سے بر وقت طبی سہولتوں کی فراہمی عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور ایمر جنسی پر سپیشلسٹ داکٹروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں