10روپے کی خاطر رکشہ ڈرائیور کا قتل ملزمان کو گرفتار نہ کر نے پر دیہاتیوں کا روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ

پیر 14 ستمبر 2015 11:16

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) نواحی چک 138/9.Lکے چوک میں کرائے کے تنا زعہ پر ایک رشکہ ڈروائیور محمد پر ویز کو ٹوکے کے وار کر کے 4افراد نے قتل کر دیا لاش چوک میں رکھ کر دیہاتیوں کا احتجاج واقع کے مطابق چک 104/9.Lکا رکشہ ڈرائیور محمد پر ویز ساہیوال سے سواریاں لے کر جب چک 138/9.lچوک پہنچا تو اس نے طے شدہ کرایہ 40رو پے مانگا تو ایک سواری نے 30رو پے دئے جس پر محمد پرویز نے 10روپے کا مطالبہ کیا جس پر سواری اور اسکے تین ساتھیوں نے ڈنڈوں اور ٹوکے کے وار کر کے محمد پرویز کو ہلاک کر دیا جس کے بعد پولیس نے مو قع پر پہنچ کر ملزموں کی گرفتاری کی بجائے مقتول کے ورثاء سے بھی پوچھ گچھ شروع کر دی اور پولیس مو قع پر بھی 1گھنٹہ تا خیر سے پہنچی جس کے بعد دیہاتیوں نے 3گھنٹے تک دھرنا دے کر احتجاج کیا جس کے بعد انتظامیہ نے مو قع پر پہنچ کر ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی تو مظاہرین نے ٹریفک بحال کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس ڈیرہ رحیم ابھی تک ملزموں کو گرفتار کر نے میں کامیاب نہیں ہو سکی

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں