ساہیوال، رکشہ حادثہ کے باعث نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو نے والی بچیوں کی لاشیں چار روز بعد بھی نہ مل سکیں

جمعہ 11 ستمبر 2015 19:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) نواحی گا ؤں 5/64ایل کے قریب نہر لوئر باری دو آب میں رکشہ گر نے سے ڈوب کر ہلاک ہو نے والی دو کمسن بچیوں طوبیٰ اورحبیبہ کی لاشیں ابھی تک برآمد نہیں ہو سکیں چار روز گزرنے کے باوجود بچیوں کی لاشیں نہر سے نہیں مل سکیں 8ستمبر کو ایک رکشہ سپیڈ بریکر پر جمپ لگنے کے سبب رکشہ نہر میں گر نے کے سبب 8افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے چھ افراد کو بچا لیا گیا تھا جن میں تین عورتیں بھی شامل تھیں تاہم غوطہ خوروں نے تلاشی کا کام جاری رکھا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں