ساہیوال ،چور لاکھوں روپے کے جنریٹر ،طلائی زیورات،موٹرسائیکل ، نقدی اور مویشی لے اڑے

بدھ 9 ستمبر 2015 22:46

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) ساہیوال میں چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان لاکھوں روپے کے جنریٹر ‘چارپائی ‘ نقدی ‘طلائی زیورات ‘موٹرسائیکل اور مویشی لے اڑے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو چوری کی واردات این بلاک میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان عمران کے گھر کے تالے توڑ کر جنریٹر اورچارپائی مالیتی 40ہزار روپے چراکرلے گئے ۔

(جاری ہے)

دیگر وارداتوں سکیم نمبر 2میں نامعلوم 5ملزمان نے محمدآصف کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے طلائی زیورات ‘نقدی کل مالیتی 6لاکھ 65ہزار روپے ‘3/10-Lمیں نامعلوم ملزمان نے ظہیر عباس کی موٹرسائیکل مالیتی 38ہزار روپے اس کے گھر کے باہر سے اور 73/4-Rمیں یاسین وغیرہ 10ملزمان ‘ فتح محمد کے احاطہ مویشیاں کی دیوارپھلانگ کراندر داخل ہوئے اور زبردستی 4بھینسیں ‘2گھڑاپ ‘2گائے وبیل کل مالیتی 16لاکھ 70ہزار روپے ٹرک پر لوڈ کرفرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں