کسان بورڈ کی مطالبات کی حمایت میں ریلی اور کمشنر آفس کے گیٹ پر دھرنا

مطالبات منظور نہ ہونے پر 12ستمبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان

منگل 8 ستمبر 2015 20:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) کسان بورڈ ساہیوال ڈویژن نے اپنے مطالبات کی حمایت میں منگل کو یہاں ایک بہت بڑی ریلی نکالی ریلی ویو موڑ جی ٹی روڈ سے کسان بورڈ پاکستان کے صدر محمد صادق خاکوانی،ڈویژنل عہدیداروں سعید احمد رندھاوا اور طیب بلوچ کی قیادت میں مختلف بازاروں دیپالپور بازار،پاکپتن بازار ،صدر بازار،صدر چوک،جناح سٹریٹ ،چر روڈ اور فرید ٹاؤن روڈ سے ہو کر کمشنر آفس کے گیٹ پر پہنچی جہاں کسانوں نے دھرنا دیا اور نعرے بازی کی اس مو قع پر ایڈیشنل کمشنر امتیازہمایوں کو 6مطالبات کی یادداشت کسان بورڈ کے راہنماؤں نے پیش کی بعد ازاں کسان بورڈ پاکستان کے صدر محمدصادق خاکوانی اور سعید احمد رندھاوا نے میاں قیوم کی رہا ئش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ فصلوں کی بوائی کے مو قع پر بلا سود کسانوں کو قرضے دئے جائیں ۔

(جاری ہے)

آلو ،گنا،گندم،دھان اور کپاس کی حکومت امدادی قیمت مقرر کرے سر کاری اراضی کے مزارعین کو مالکانہ ھقوق دئے جائیں زرعی ٹیوب ویلوں ،کولڈ سٹوریج اور پولٹری کی صنعت کو بجلی کم قیمت پر دی جائے آلو کی قیمت کم از کم 1500روپے فی بوری (100) کلو کی جائے۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا اگر حکومت نے کسانوں کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 12ستمبر کو پنجاب کے کسان پنجاب اسمبلی کے باہر دھر نا دیں گے جومطالبات کی منظوری تک جا ری رہے گا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں